پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 جون 2026ء کو 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے ، سٹیٹ بینک

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 جون 2026ء کو 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 جون 2026ء کو 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ہفتہ وار کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 15 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تھے۔

اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق اس کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی تھی۔مرکزی بینک نے بتایا کہ بعد ازاں حکومت پاکستان کی جانب سے کثیر الجہتی مالیاتی اداروں سے 70 کروڑ ڈالر اور کمرشل قرضے کی ری فنانسنگ کی مد میں تقریباً ایک ارب 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ یہ رقوم 30 جون 2026ء کو سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کر دی جائیں گی جس کے بعد ذخائر کی سطح میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

مزید خبریں