قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی لاہور آمد، ائیرپورٹ پر اعلی حکام نے استقبال کیا

224
مستقبل کے چیلنجز کا اجتماعی بصیرت اور دانش سے ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے، آگے بڑھنے کا راستہ ایک موثر جمہوری اور جامع عالمی نظام میں ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا آئی پی آر آئی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

لاہور۔25مئی (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے، اولڈ ائیرپورٹ پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری اور دیگر افسروں نے سید یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا۔

صدرمملکت نے اعلی سرکاری افسران سے ملاقات کی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے پر پولیس فورس کی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی دیکھ بھال کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔