قصور، ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار کچلے گئے‘بیٹا جاں بحق ، باپ زخمی ہوگیا

143
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

قصور. 23 اگست (اے پی پی):تھانہ صدرقصور کی حدود موضع فقیرئے والاکے نزدیک تیزرفتار مسافربس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا‘ موٹرسائیکل پر سوار بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ باپ اوربیٹا موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیزرفتار بس نے انہیں ٹکر مار کر کچل ڈالاجس کے نتیجے میں 21سالہ نوجوان بیٹا احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ باپ مقبول زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں‘نعش اور زخمی کو قبضہ میں لیکر فوری بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورمنتقل کردیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے