کوئٹہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور خلیل جارج نے کہا ہے کہ قومی سیرت النبی کانفرنس 2 دسمبر بروز ہفتہ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور خلیل جارج نے کہا کہ 2 دسمبر کو ہونے والی قومی سیرت النبی کانفرنس میں چاروں صوبوں سے علماءکرام، مشائخ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی دینی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی جبکہ قومی سیرت النبی کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت مذہبی امور کے وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چودھری کی نگرانی میں خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے