لاڑکانہ۔ 07 اپریل (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا، سپاری اور تین چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ ایس ایچ او باڈہ نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر فہد ولد محبوب ڈیرو کو موٹرسائیکل اور 10 کلو تین سئو گرام گٹکا سپاری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،
دوسری جانب باڈہ پولیس نے تھانہ ڈوکری کی حدود سے منظور جونیجو کی چوری ہونے والی موٹرسائیکل جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے عبدالرحیم جیہو کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے پسٹلز، گولیاں، چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔