وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

مکہ مکرمہ ۔7اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور ممتاز بیوروکریٹ جاوید محمود کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاکی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم جاوید محمود انتہائی قابل آفیسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔