لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،عبدالقادر پٹیل

98

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت سےجاری بیان کے مطابق انہو ں نے کہا کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے تاہم سال کی پہلی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پر عزم ہے ، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے ۔