انقرہ ۔18اکتوبر (اے پی پی): لبنان نے اپنے قومی فضائی کمپنی مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے 5 طیاروں کو ترکیہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان جاری جنگی صورت حال میں احتیاط کے پیش نظر کیا گیا ہے۔لبنان میں اسرائیل اور حماس وحزب اللہ کے درمیان جاری تنازعے کو 2006 کی اسرائیل حزب اللہ جنگ کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ سنگین جنگی صورت حال سمجھا جا رہا ہے۔
اب کی بار کل 24 طیاروں میں سے صرف 5طیارے ترکیہ بھیجے جائیں گے۔ یہ طیارے امکانی طور پر اسی ہفتے میں ترکیہ منتقل کر دیے جائیں گے۔مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی ے پانچ طیار ترکیہ جانے کے باوجود معمول کے فضائی آپریشن میں کوئی خلل نہیں آئے گا ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑی تو مزید طیارے بھی بیرون ملک اسی حفاظتی تدبیر کے تحت روانہ کیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ائیر لائینز کا عملہ ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار رہے گا۔