رام اللہ ۔18اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نےاسرائیلی فوج کے الزام کو جھوٹ قرار دیا ہے جس میں غزہ کے ہسپتال پر حملے کی ذمہ داری اس پر عائد کی گئی ہے ،واقعے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے کہا کہ اسرائیل معمول کے جھوٹ کے ذریعے اور فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک پر الزام …
غزہ کے ہسپتال پر حملہ ،اسرائیل کا ہم پر الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، اسلامی جہادگروپ

مزید خبریں
رام اللہ ۔18اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نےاسرائیلی فوج کے الزام کو جھوٹ قرار دیا ہے جس میں غزہ کے ہسپتال پر حملے کی ذمہ داری اس پر عائد کی گئی ہے ،واقعے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے ۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے کہا کہ اسرائیل معمول کے جھوٹ کے ذریعے اور فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک پر الزام لگا کر غزہ میں ہسپتال پر بمباری سے وحشیانہ قتل عام کی اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دشمن کی طرف سے لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔








