اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے ملتان زون نے کہا ہے کہ غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار مسافروں کو غیر قانونی قیام اور بارڈر …
ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائی، غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے ملتان زون نے کہا ہے کہ غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار مسافروں کو غیر قانونی قیام اور بارڈر پار کرنے پر ملائیشیاء، عراق اور دیگر ممالک سے ڈیپورٹ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسافر فلائٹ نمبر G9558 کے ذریعے ملتان ائرپورٹ پہنچے تھے،مسافروں میں حیدر عباس، اقتدار حسین، حسن علی، علی بخش، ثناء اللہ، محمد ادریس اور عرفان احمد شامل ہیں،مسافروں کا تعلق ملتان، کرم اور دیگر مختلف علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار مسافروں کا بیرون ملک جانے کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکے بیرون ملک گئے تھے،ایجنٹوں نے ملازمت کا جھانسہ دے کر مسافروں کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ٹریول ایجنٹ اور غیر قانونی ہجرت میں سہولت کاری کرنے والے نیٹ ورک کی تحقیقات کے لیے معاملہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کو بھجوا دیا ہے۔ ایف آئی اے نے غیر قانونی ہجرت اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والے افراد اور سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







