طرابلس۔19ستمبر (اے پی پی):لیبیا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70 فیصد بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے لیبیا کے قومی ادارہ برائے پلوں اور سڑکوں کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے مشرق میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70 فیصد بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ، وہاں کی 50 فیصد سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، آفت زدہ علاقوں میں ٹریفک کی اجازت کے لیے متبادل راستے کھول دیے گئے ہیں۔
ادھر،وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ 15 شہروں اور قصبوں میں 114 سکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔