اوٹاوا ۔19ستمبر (اے پی پی):کینیڈا نے یوکرین کے لئے 24ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر دفاع بِل بلیئر نے لائیڈ عسکری تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد برطانیہ کی زیرِ قیادت اتحاد کو فراہم کی گئی ہے ۔ اتحاد کا کام یوکرین کو مختصر اور درمیانے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے …
کینیڈا کا یوکرین کے لئے 24ملین ڈالر امداد کا اعلان

مزید خبریں
اوٹاوا ۔19ستمبر (اے پی پی):کینیڈا نے یوکرین کے لئے 24ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر دفاع بِل بلیئر نے لائیڈ عسکری تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد برطانیہ کی زیرِ قیادت اتحاد کو فراہم کی گئی ہے ۔
اتحاد کا کام یوکرین کو مختصر اور درمیانے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل اور متعلقہ سسٹم فراہم کرنا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کینیڈا اور برطانیہ یوکرین کے دفاع میں اس کے ساتھ ہیں اور یوکرین کو ضروری عسکری امداد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔








