ہری پور، منشیات فروش گرفتار

ہری پور، منشیات فروش گرفتار

ایبٹ آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ سرائے صالح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحیم کو گرفتار کر کے 5 کلو 594 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔