ڈی پی او سرگودہا کی تھانہ پھلروان میں سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعیان سے ملاقات،افسران کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی پی او سرگودہا کی تھانہ پھلروان میں سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعیان سے ملاقات،افسران کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سرگودھا۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیرمحمد نعیم نےتھانہ پھلروان میں سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی اور مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، چوری اور نقب زنی جیسے سنگین زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو تفتیش جلد میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ تفتیش میں کسی قسم کی غفلت یا نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید سائنسی اور فنی بنیادوں پر تفتیش کا عمل مکمل کیاجائے تاکہ اصل ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر مدعیانِ مقدمات نے مسائل کو ذاتی طور پر سننے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھلوال، ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔