پاکستان سمیت دنیا بھر میں غاروں اور قدرتی چٹانوں’’ کاسٹ‘‘ کا عالمی دن منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں غاروں اور قدرتی چٹانوں’’ کاسٹ‘‘ کا عالمی دن منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زیر زمین حل پذیر چٹانوں کے تحلیل ہونے سے بننے والی غاروں اور پوشیدہ قدرتی مناظر ’’کاسٹ‘‘ کا عالمی دن منایا گیا۔13ستمبر کو ’’کاسٹ‘‘کاعالمی دن منانے کا بنیادی مقصد زمین کے نیچے موجود نازک ماحولیاتی نظام، غاروں اور قدرتی چٹانی سلسوں کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ غاریں اور مخصوص زمینی ساخت کے کاسٹ علاقے کرہ ارض کے تقریباً ایک چوتھائی حصے پر پھیلے ہوئے ہیں اور ایک ارب سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انوکھی حیاتیاتی تنوع کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔ عالمی دن کو منانے کا فیصلہ یونیسکو نے کیا تاکہ ان پوشیدہ قدرتی ورثوں کا پائیدار انتظام اور سائنسی تحقیق کو فروغ د یا جا سکے۔
رواں سال عالمی دن کا موضوع ہے’’ غاروں اور کاسٹ کے پائیدار انتظام کی دریافت، آگاہی اور اس کا تحفظ کرنا‘‘ منتخب کیا گیا۔ عالمی دن کے موقع پر سرکاری، غیر سرکاری اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں غاروں اور قدرتی چٹانوں کے حوالہ سے عوامی سطح پر شعور اجاگر کیا گیا۔







