ہسپانوی لیگ،ریال میڈرڈ کی رایو والیکانو کے خلاف 1-4 سے باآسانی فتح،کیلین ایمباپے کے 2 گول
ہسپانوی لیگ،ریال میڈرڈ کی رایو والیکانو کے خلاف 1-4 سے باآسانی فتح،کیلین ایمباپے کے 2 گول

مزید خبریں
میڈرڈ۔13ستمبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے سپینش لالیگا میں رایو والیکانو کو 1-4 گول سے شکست دے دی۔ یہ میزبان ریال میڈرڈ کی لا لیگا میں چوتھی فتح ہے۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم اپنے مجموعی 12 پوائنٹس کے ساتھ بارسلونا کے برابر پہنچ گئی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
اتوار کوسینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے کیلین ایمباپے نے 14ویں منٹ میں پنالٹی کے ذریعے گول کیا، جس کے 3 منٹ بعد الوارو کیریراس نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-2 کر دیا جبکہ 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم نے وینیسیئس جونیئر کی معاونت سے تیسرا گول داغا۔
دوسرے ہاف میں سرجیو کامیلو نے رایو والیکانو کی جانب سے ایک گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم کیلین ایمباپے نے 91ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کرکے ریال میڈرڈ کی فتح یقینی بنادی۔ یہ ریال میڈرڈ کی سپینش لالیگا میں چوتھی فتح ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ کی ٹیم اوربارسلونا کے پوائنٹس 12،12 برابر ہوگئے ہیں۔







