بھارت کی معاشی تباہی اوردارالحکومت کی غربت، برکس سمٹ کے دوران ’’شائننگ انڈیا‘‘ کی حقیقت عیاں
بھارت کی معاشی تباہی اوردارالحکومت کی غربت، برکس سمٹ کے دوران ’’شائننگ انڈیا‘‘ کی حقیقت عیاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):بھارت کی معاشی تباہی اوردارالحکومت کی غربت نے برکس سمٹ کے دوران ’’شائننگ انڈیا‘‘ کی حقیقت عیاں کردی۔ بھارت میں برکس سمٹ کے آغاز کے ساتھ ہی نااہل مودی سرکار کی معاشی ناکامی پرکھل کر تنقید کی جانے لگی۔ بھارتی تجزیہ نگاراجے شکلانے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اب تک منعقدہ برکس اجلاسوں سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا، سچائی یہ ہے کہ بھارت کی جی ڈی پی زیرو ہے،بیروزگاری اتنی ہے کہ لوگ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، بھارت کی حالت یہ ہے کہ پانچ پانچ، آٹھ آٹھ ہزارروپے کی نوکری کےلئے بھی لائنیں لگ رہی ہیں۔
دوسری طرف مودی حکومت نے برکس سمٹ پرنئی دہلی کی سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا کرشہرکی غربت چھپانے کی ناکام کوشش کی، کچی آبادیوں کے کنارے ٹینٹ لگائے جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، روزگار متاثرہونے پر شہری انتظامیہ پرپھٹ پڑے۔ نئی دہلی کی کچی بستیوں کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پردے لگاکر غربت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حقیقت چھپائی نہیں جاسکتی، غیرملکی سربراہان سے ہماری غربت چھپانے کےلئے یہاں ٹینٹ لگائے جارہے ہیں، گرمی اور حبس کے موسم میں آبادیوں کے کنارے ٹینٹ لگائے جانے سے گھٹن کا سامنا ہے، برکس سمٹ کے سلسلے میں نئی دہلی میں شدید ٹریفک جام اور راستوں کی بندش سے بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔







