ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کا دورہ، ملازمین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اتوار کو پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کے ساتھ خصوصی نشست کی اور ان کے مسائل اور مطالبات تفصیل سے سنے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ملازمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور ملازمین کے حقوق اور مسائل …

کوئٹہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اتوار کو پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کے ساتھ خصوصی نشست کی اور ان کے مسائل اور مطالبات تفصیل سے سنے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ملازمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور ملازمین کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے قانون سازی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد قائمہ کمیٹی کو گوادر بلا کر ملازمین سے براہِ راست تجاویز لی جائیں گی تاکہ ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورم پر اٹھایا جا سکے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

نشست کے اختتام پر فشریز ہاربر اتھارٹی کے ملازمین نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے مسائل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور مسلسل ہماری آواز متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں۔