فری برگ کی شاندار فتح، بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

فری برگ کی شاندار فتح، بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

برلن۔13ستمبر (اے پی پی):فری برگ نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل بوروسیا مونشن گلاڈباخ کو 0-5 سے شکست دے کر بنڈس لیگا میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔یہ فری برگ کی بنڈس لیگا میں مسلسل تیسری فتح ہے،یانک اینجل ہارڈ،ایگور ماتانووک نے دو، دو جبکہ میکسیملین ایگیسٹین نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ای ایس پی این کے مطابق بنڈس لیگا جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یوروپاپارک سٹیڈیم، فرائی برگر ام برائسگاؤ، جرمنی میں کھیلے گئے میچ میں فری برگ اور بوروسیا مونشن گلاڈباخ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فری برگ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوروسیا مونشن گلاڈباخ کی ٹیم کو باآسانی 0-5 گول سے ہرا دیا ،یہ فری برگ کی بنڈس لیگا میں مسلسل تیسری فتح ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر بھی پہنچ گئی ہے۔

فری برگ کی جانب سے یانک اینجل ہارڈ،ایگور ماتانووک نے دو، دو جبکہ میکسیملین ایگیسٹین نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ فری برگ کی ٹیم اپنا چوتھا میچ آئنٹریکٹ فرینکفرٹ کے خلاف ڈوئچے بینک پارک، فرینکفرٹ، جرمنی میں 19 ستمبر کو مد مقابل ہوگی۔