23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو حکام کی بجلی چوروں کیخلاف کاررو ائیاں جاری ،مزید24ملزمان گرفتار

لیسکو حکام کی بجلی چوروں کیخلاف کاررو ائیاں جاری ،مزید24ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔4اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کیخلاف کاررو ائی کر کے مزید 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، اس سلسلہ میں دن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی چیکنگ آپریشنز جاری ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید24 ملزمان کو گرفتار اور142 کیخلاف مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 455 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے تھے جنہیں جرمانے کے طور پر 4 لاکھ 10 ہزار 633 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 328 روپے ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490539

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں