مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ

83
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میںملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ماہ جولائی اور اگست کے دوران ہونڈا سوک اورسٹی کے 1300سی سی ماڈل کے 7767یونٹس تیارکی گئیں جن میں سے 7766فروخت ہوئیں، یوں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2471یونٹس زیادہ کاریں تیاراورفروخت ہوئی ہیں۔