پشاور۔ 09 جولائی (اے پی پی):پانچ روزہ پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے 55 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے انفرادی اور اجتماعی کیٹیگریز میں حصہ لیا۔یونائیٹڈ کنسلٹنٹس کے تعاون سے منعقدہ پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ میں مردوں کا سنگلز فائنل ہدایت الرحمان نے حسنین ریاض کو دو ایک سے، خواتین سنگلز فائنل صفا مروہ نے حنا …
پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

مزید خبریں
پشاور۔ 09 جولائی (اے پی پی):پانچ روزہ پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے 55 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے انفرادی اور اجتماعی کیٹیگریز میں حصہ لیا۔یونائیٹڈ کنسلٹنٹس کے تعاون سے منعقدہ پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ میں مردوں کا سنگلز فائنل ہدایت الرحمان نے حسنین ریاض کو دو ایک سے، خواتین سنگلز فائنل صفا مروہ نے حنا خان کودو صفر سے، مکسڈ ڈبلز فائنل ہدایت الرحمٰن اور صفا مروہ نے منعم اور حنا کودو ایک سے جبکہ مرددوں کا ڈبلز فائنل منعم صدیقی اور جلال الدین نے ہدایت اور یاسین کودو ایک سے ہراکر جیتا۔
اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواتاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔کے پی ٹیک بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر توفیق احمد، چیئرمین پاکستان ٹیک بال فیڈریشن راحت میاں ، نائب صدر کے پی ٹیک بال ایسوسی ایشن اختر رسول ، جنرل سیکرٹری کے پی ٹیک بال ایسوسی ایشن میاں وجاہت علی ، ریجنل اسپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان ، سی ای او روایت فوڈز اصغر سید ، رکن یوتھ اسمبلی تزکیہ سیداور بانی ٹیک بال میاں ابصار علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی جی سپورٹس نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور ٹیک بال کے فروغ کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔








