محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا، ترجمان

145
ایئر کوالٹی انڈیکس

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کئے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

محکمے کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ لاہور کے ٹائون ہال میں ایئر کوالٹی انڈیکس 98، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں 135 اور دفتر محکمہ موسمیات جیل روڈ پر 107 ریکارڈ کیا گیا، راولپنڈی کے شالے ویلی رینج روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 53 اور شیخوپورہ میں فیصل آباد بائی پاس روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 69 نوٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی رینج صفر سے 500 تک ہے، 50 سے کم کو صحت کے لیے بہتر جبکہ 300 سے زائد کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔