مختصر دورانیے کی جاری دستاویزی فلم میں چار ستمبر 1965 کو فضائیہ کی جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے، پاک فضائیہ

94
ترجمان پاک فضائیہ

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ نے ایک مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں چار ستمبر 1965 کو فضائیہ کی جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔

اتوار کوپاک فضائیہ کے تعلقات عامہ کے ادارے کے مطابق دستاویزی فلم کا مقصد ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کےبہادر جوانوں کی شجاعت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔