مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور ادارے ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمن

غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر حکومت سفارتی مہم تیز کرے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے بدھ کو صحافیوں سے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی طرف سے آج تک کوئی ایسا کام سامنے نہیں آیا جسے معقول اور قومی مفاد میں قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی رویہ ایک بچے کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے میری تجویز پر پہلے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بلایا اس کے بعد مشترکہ اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے اندر اپوزیشن جماعتیں مودی حکومت سے سوال کر رہی ہیں کہ پاکستان اور کشمیر سے متعلق جھوٹ کیوں بولا جارہا ہے اور حقائق کیوں چھپائے جارہے ہیں۔