
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کےجواں سال بیٹے کی حادثاتی موت کے ناقابل بیان غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن) ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے جواں سال بیٹے کی کار حادثے میں موت کا سن کر دکھ ہواہے۔ والدین کے لئے بچے کو کھونے سے زیادہ دل کو دہلا دینے والی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ناقابل بیان غم کی اس گھڑی میں میرادل چوہدری طارق اور ان کے سوگوار خاندان کےساتھ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی روح کو سکون دے۔