مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، مریم اورنگزیب

147
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ہفتہ کو شام 5 بجکر 10 منٹ پر 180 ۔ایچ ماڈل ٹان لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، سینئر رہنما پرویز رشید اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔