23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںمشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور ان کے چینی ہم منصب کی...

مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور ان کے چینی ہم منصب کی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان چین میں پانچویں وزارت خارجہ اجلاس جس کا موضوع ”تبادلہ خیال اور ایشیاءمیں اعتماد سازی کی بحالی کے اقدامات“ تھا، کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں