اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات شوکت ترین نے پاکستان میں فنکا مائیکرو فنانس بینک کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خاص طور پر دیہی علاقوں میں مراعات یافتہ طبقے کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے،
اس لئے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے پاکستان میں مائیکرو فنانس بینکنگ کے شعبےکو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو فنکامائیکرو فنانس بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈری سائمن کر رہی تھی۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس ڈویژن اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اینڈری سائمن نے فنکا مائیکرو فنانس بینک پاکستان کے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ بینک سوسائٹی کے پسماندہ طبقات کو مائیکرو فنانس سروسز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ FINCA مائیکرو فنانس بینک پاکستان سمیت دنیا کے 20 ترقی پذیر ممالک میں کام کر رہا ہے جس کی ملک بھر میں 130 شاخیں ہیں اور پاکستان میں اپنے آپریشن کو وسعت دینے کا بہت خواہشمند ہے۔شوکت ترین نے پاکستان کے دور دراز علاقوں تک رسائی کے لئے فنکا کو سراہا جہاں باضابطہ بینکنگ سیکٹر دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان میں مائیکرو فنانس بینکنگ سیکٹر کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ وفد نے پاکستان میں بالعموم مائیکرو فنانس سیکٹر اور FINCA مائیکرو فنانس بینک کی مسلسل حمایت پر مشیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔