- Advertisement -
قاہرہ۔14مارچ (اے پی پی):مصر میں ٹرین اور منی بس کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ اردو نیوز کے مطابق کہ حادثہ الاسماعیلیہ کےقصبہ جلبانہ میں پیش آیا جہاں منی بس ڈرائیور کے نے بس کو بند پھاٹک پر روکنے کے بجائے سائیڈ میں کھلی جگہ سے عبور کرنے کی کوشش کی۔بس ریلوے پٹری کو عبور ہی کرتے ہوئے قریب آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔
ڈرائیور نے ٹرین کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ بس سے ٹکرا گئی ۔ریلوے انتظامیہ نے حادثے کی جگہ سے بس اور ٹرین کو ہٹانے کے بعد پٹری کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572371
- Advertisement -