مظفرگڑھ میں کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کر دیا گیا

179
نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب گیمز کے مقابلے اختتام پذیر ،نمایاں پوزیشن پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

مظفرگڑھ۔ 01 نومبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن اور پارلیمانی سیکرٹری و ممبر پنجاب سپورٹس بورڈ محمد اجمل خان چانڈیہ نے فیصل سٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمدکلیم بھی موقع پرموجود تھے۔

کھیلتا پنجاب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کرکٹ کی بال کھیل کر کیا جبکہ محمد اجمل خان چانڈیہ نے بال کرائی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد کلیم کے مطابق کھیلتا پنجاب میں 6 کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے،

کھیلتا پنجاب میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال ، بیڈمنٹن، کبڈی اور اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔مقابلوں میں 40 کرکٹ،8 فٹبال،7 کبڈی ، 6 گرلز بیڈ منٹن اور 6 بوائز بیڈ منٹن کی ٹیمیں شرکت کریں گی،تھلیٹکس کے مقابلوں میں 384 بوائز اور111 گرلز حصہ لیں گی،کھیلتا پنجاب کے مقابلے 8 نومبر تک جاری رہیں گے۔