مفکر پاکستان کا 147واں یوم ولادت، مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی

214
مفکر پاکستان کا 147واں یوم ولادت، مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پرپاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادربھی چڑھائی گئی۔