ملائشیاکے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا

184
ملائشیاکے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا
ملائشیاکے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):ملائشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مرکزی دروازے پرملائشیا کے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

ملائشیا کے وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملائشیا کے وزیر اعظم کی وزیر اعظم ہائوس آمدکے موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیر اعظم نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔

اس موقع پرملائشیا کے وزیر اعظم نے اپنے وفد کا وزیر اعظم شہباز شریف سے تعارف کرایا۔ملائشیا کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہائوس کے لان میں پودا لگایا اور دعا کی۔ملائشیا کے وزیر اعظم پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔