انقرہ ۔3اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ٹی آر ٹی کے مطابق وزیر تجارت عمر بولات نے ماہ ِ ستمبر کے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔انہو ں نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں، برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد بڑھ کر 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، اور درآمدات …
ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
انقرہ ۔3اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ٹی آر ٹی کے مطابق وزیر تجارت عمر بولات نے ماہ ِ ستمبر کے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔انہو ں نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں،
برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد بڑھ کر 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، اور درآمدات 7.9 فیصد کم ہو کر 253 بلین ڈالر تک رہی ہیں۔وزیر تجارت نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی خسارہ سال کے 9 مہینوں میں 87.7 بلین ڈالر سے کم ہو کر 60.1 بلین ڈالر تک گر گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31.5 فیصد کم ہے۔








