محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری، بارش کے باعث دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات اور یکم ستمبر کے دوران درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش کےباعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا خدشہ ہے ۔ …

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات اور یکم ستمبر کے دوران درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش کےباعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے۔کل منگل کوبالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چندمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: راولپنڈی (نیو کٹاریاں 45، چکلالہ ایئرپورٹ 38، کچہری 31، پیرودھائی 21، شمس آباد 03)، اسلام آباد (گولڑہ 25، زیرو پوائنٹ 07، سیدپور 01)، گجرات 25، سیالکوٹ (سٹی 04، ایئرپورٹ 01)، مری 03، اٹک 01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 27، سٹی 18)، گڑھی دوپٹہ 13، کوٹلی 01،خیبر پختونخوا: مالم جبہ 25، دیر (بالائی 22، زیریں 06)، کالام 07، پاراچنار 03، پٹن 01، سیدو شریف میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی43 اور دادو میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں