اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی عدنان ممتاز خٹک کی زیرِ نگرانی اسکولوں کی انسپکشن کےلیے اجلاس
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی عدنان ممتاز خٹک کی زیرِ نگرانی اسکولوں کی انسپکشن کےلیے اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی عدنان ممتاز خٹک کی زیرِ نگرانی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت اور طلبہ و اساتذہ کےلیے محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسکولوں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک مؤثر انسپکشن میکانزم ترتیب دیا گیا جس کے تحت متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
اجلاس کے بعد ان ٹیموں نے ضلع صوابی کے مختلف اسکولوں کے دورے شروع کیے جہاں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی ساخت، دیواروں اور چھتوں کی حالت، بنیادوں کی مضبوطی اور دیگر حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس انسپکشن مہم کا مقصد ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی اور ضروری حفاظتی و اصلاحی اقدامات کی سفارشات مرتب کرنا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ صوابی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول کی فراہمی اور طلبہ کی سلامتی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔







