وزارت مذہبی امور کا یکم ستمبر کو ہونے والی نام نہاد بین المذاہب کانفرنس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے یکم ستمبر بروز منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی بین المذاہب کانفرنس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔پیر کو وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ کانفرنس کے انعقاد میں وزارت کی کوئی شراکت یا معاونت شامل نہیں ہے اور نہ ہی وزارت کا کوئی نمائندہ مذکورہ کانفرنس میں شریک ہو …

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے یکم ستمبر بروز منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی بین المذاہب کانفرنس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔پیر کو وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ کانفرنس کے انعقاد میں وزارت کی کوئی شراکت یا معاونت شامل نہیں ہے اور نہ ہی وزارت کا کوئی نمائندہ مذکورہ کانفرنس میں شریک ہو رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت کے اشتراک یا سرکاری سرپرستی کا تاثر دینا غیر مجاز اور گمراہ کن عمل ہے،متعلقہ حلقوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کانفرنس کو وزارت یا حکومت پاکستان کی نمائندہ سرگرمی نہ سمجھا جائے،وزارت اپنے نام، سرکاری شناخت یا شراکت کے غیر مجاز استعمال کے معاملے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ تاریخی اور مرکزی دھارے کی مسیحی برادری کے مذہبی تشخص اور عقائد کا احترام حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے اور وزارت پاکستانی مسیحی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے موصول ہونے والے تحفظات کا احترام کرتی ہے۔

مزید خبریں