ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

69

کوالالمپور ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کے لیے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 2040 رنگٹ (487.80 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 33891 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔