ملتان پولیس کی کارروائی، 3منشیات فروش گرفتار،تین کلو گرام آئس برآمد

153
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ملتان۔ 05 اپریل (اے پی پی):ملتان تھانہ گلگشت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےتین کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کو ایس ایچ او تھانہ گلگشت راؤ ضیاء الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان عمر دراز ، عبدالکریم اور نواب شاہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مذکورہ منشیات برآمد کر لی ۔

تینوں گرفتار ملزمان کا تعلق بلوچستان کے ضلع زوب سے ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتی شروع کر دی گئی ہے ۔گرفتار ملزمان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔