ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1675ارب روپے رکھنے کی تجویز وفاق کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 800 ارب روپے اورصوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 875ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں

139

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے حجم کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اگلے مالی سال کے لئے وفاق اور صوبوں کے لئے 1675ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے گئے ہیں۔گزشتہ برس کی نسبت بیس فیصد زائد پی ایس ڈی پی میں وفاق کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 800 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں جب کہ صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 875ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔مختلف شعبوں کے لئے تجویز کردہ فنڈز کے مطابق توانائی کے شعبے میں 157ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔