ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1119 کیس، 46 اموات رپورٹ، ایکٹو کیسز 36215 رہ گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

127
بیس ممالک کے سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے افسران کا این سی او سی کا دورہ، کورونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 اموات ہوئیں جن میں سے 18 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں

۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 119 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 40 فیصد،

لاہور میں 20 فیصد،بہاولپور میں 28 فیصد اور پشاور میں 18 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 26 فیصد،ایبٹ آباد میں 31 فیصد،

ملتان میں 25 فیصد اور گلگت میں 30 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 755, پنجاب میں 7 ہزار 619،

خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 527، اسلام آباد میں 4 ہزار 419، بلوچستان میں 1 ہزار 30،گلگت بلتستان میں 372، آزاد کشمیر میں 474 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 87 ہزار 95 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرپر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹر پر 282 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 215 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 844،بلوچستان میں 26 ہزار 409،گلگت بلتستان میں 5 ہزار 745،

اسلام آباد میں 82 ہزار 253، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 474، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 512 اور سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 947 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 874 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 292 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 10 ہزار 586 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 247 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 773 اموات،بلوچستان میں کل 297 اموات، گلگت بلتستان میں 108 اموات،

آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 571 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 746 مریض زیر علاج ہیں۔