ملک میں الیکٹرانک میڈیا میں 4تا 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، اقتصادی سروے

55

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):مالی سال 22-2021کے دوران پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا ) نے نئے لائسنس جاری کیے جس سے مختلف منصوبوں میں 2 سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ، پاکستان ٹیلی ویژن زمینی نیٹ ورک پر 100 فیصد آبادی کا احاطہ کر رہا ہے، دسمبر 2021 تک رجسٹرڈ ٹی وی سیٹ ہولڈرز کی کل تعداد 2 کروڑ 32لاکھ 14ہزار 967 تک پہنچ گئی ۔

جمعرات کو حکومت کی جانب سے جاری مالی سال22-2021 کے اقتصادی سروے کے مطابق پیمرا کے قیام کو 20سال مکمل ہوچکے ہیں ، ملک میں ٹی وی چینلز ، ایف ایم ریڈیو چینلز کے ساتھ ساتھ کیبل ٹی وی ، آئی پی ٹی وی ، ڈی ٹی ایچ اور ایم ایم ڈی ایس کی طرز پر ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کی تعداد میں بڑھوتری ہوئی ہے ۔ لائسنسوں کے اجرا کے وقت ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کے علاوہ لائسنس تجدید اور جرمانوں کی مد د میں 2020 تا 2022 تک ایک ارب 6کروڑ 76 لاکھ 85ہزار 147روپے جمع ہوئے ۔

ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی گروتھ ماضی کی نسبت ریکارڈ رہی ، الیکٹرانک میڈیا میں 4تا 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔ پہلی ششماہی میں پی ایس ڈی پی میں پی ٹی وی کے 6منصوبہ جات جن کی لاگت 699.069ملین مختص کیے گئےہیں ۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کے لئے مالی سال 2022 کے بجٹ میں 4473.751ملین روپے مختص کیے گئے تا کہ ملازمین سے متعلق اخراجات کو پورا کیا جاسکے ۔