اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق 8اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار56538بیرل ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل اوسط یومیہ پیداوار58232بیرل ریکارڈکی گئی تھی،
اسی طرح 8اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2571ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی کوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.9فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2677ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی،8اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی یومیہ پیداوار29023بیرل،پی پی ایل 8530بیرل،پی اوایل 4215بیرل اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1096بیرل ریکارڈکی گئی،
اسی طرح 8اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار553ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 414ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 799ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار41ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583892