Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
31.1 C
Islamabad
بدھ, جولائی 9, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم زرعی خبریں ملک میں ساتویں زراعت شماری ’’انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل کائونٹ‘‘کے فیلڈآپریشن کا آغاز
  • زرعی خبریں

ملک میں ساتویں زراعت شماری ’’انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل کائونٹ‘‘کے فیلڈآپریشن کا آغاز

کی طرف
Muhammad Basharat
-
جمعرات, 2 جنوری 2025, 3:09 شام
125
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp
    ملک میں ساتویں زراعت شماری ’’انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل کائونٹ‘‘کے فیلڈآپریشن کا آغاز

    اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان کی ساتویں زراعت شماری ’’انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل کائونٹ‘‘کے فیلڈآپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جو10فروری2025 تک جاری رہے گا۔ زرعی ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق کی جانب سے ساتویں زراعت شماری کے افتتاح کے بعد راولپنڈی میں فیلڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    یہ ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری ہوگی، اس زراعت شماری میں بڑے زمینداراور مال مویشی رکھنے والے بھی مکمل طور پرشمار ہوں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شماریات نعیم حسین نے ڈیجیٹل زراعت شماری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے ضلع راولپنڈی میں ساتویں زراعت شماری کے لئے کئے گئے اقدامات پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شماریات نعیم حسین کی کوششوں کو سراہا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے فیلڈ آپریشن کو درست اور بروقت زرعی اعداد و شمار جمع کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساتویں زراعت شماری کی کامیابی کا دارومدار شمار کنندگان پر ہے۔

    انہوں نے شمار کنندگان کو تاکید کی کہ وہ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی اس قومی ذمہ داری کو پورا کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل زراعت شماری کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوآرڈینیٹرز اور سپروائزرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور لوگوں کو زراعت شماری کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں ۔

    • ٹیگز
    • 7th Agriculture Census “Integrated Digital Account”
    • Field Operation
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونپشاور کے قلعہ بالا حصار میں گرینڈ جرگہ ، ضلع مہمند کے مشران کا سکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان
      اگلا مضمونامریکا پاکستان کابڑا تجارتی شراکت دار ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی امریکا میں پاکستان کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو
      Muhammad Basharat
      Muhammad Basharat

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      Cultivation of Radish

      فیصل آباد،کاشتکاروں کو مولی کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

      Live stock

      مویشی پال حضرات جانوروں کو پھپھوندی زدہ روٹی کا ٹکرا کھلانے سے اجتناب کریں،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد

      Timely bearing

      فیصل آباد ، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دھان کی بہتر پیداوار کیلئے سفارش کردہ متوازن کھادوں کے استعمال کی ہدایت

      تازہ خبریں

      پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی شریعت کے مطابق مالی سہولت، دبئی اسلامک...

      Hafiz Sharif - بدھ, 9 جولائی 2025, 2:50 شام 0

      متحدہ عرب امارات کی 17 سالہ کوہ پیما فاطمہ عبدالرحمن العوادی نے یورپ کی...

      Hafiz Sharif - بدھ, 9 جولائی 2025, 2:35 شام 0

      بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب نے دوسری سہ ماہی میں تعلیمی وظائف کے تحت...

      Hafiz Sharif - بدھ, 9 جولائی 2025, 2:30 شام 0

      ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے ماڈل پراجیکٹ دیا ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی...

      Hafiz Sharif - بدھ, 9 جولائی 2025, 2:27 شام 0

      چینی معیشت کسی بھی بیرونی جھٹکے کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم...

      Hafiz Sharif - بدھ, 9 جولائی 2025, 2:25 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول