اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):قومی ادارہ صحت نے کہا ہےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 16 ہزار 419 ٹیسٹ کئے گئےجس کے دوران کورونا کے 459 مریض رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت نے کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں اعدادوشمار جاری کر دئیےہیض جس جے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح گلگت میں ریکارڈ کی گئی ۔
گلگت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 14.29 فیصد تک جا پہنچی۔لاہور میں 5.88 فیصد، حیدر آباد میں کیسز کی شرح 4.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پشاورمیں کوروناکیسز کی شرح 3.26 فیصد ،کراچی میں 3.47 فیصد،بہاوپور میں ،3.0 فیصد ریکارڈ جبکہ ملتان میں 2.58 فیصد ،اسلام آباد میں 4.33 فیصد ،میرپو میں 1.92 اور گجرات میں 1.12 فیصد کورونا کی شرح ریکارڈ کی گئی۔