موجودہ حکومت ملکی غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کی غرض سے ملک میںبراہ راست سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہے، ذوالفقار بخاری

67
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیزسید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی غیر ملکی زر مبادلہ کے زخائر کو مستحکم کرنے کی غرض سے ملک میںبراہ راست سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہے، اس مقصد کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں مختلف ممالک میں روڈ شوز کا آغاز کر دیا جائیگا۔مہم کا آغاز برطانیہ سے کیا جائیگا جسے یورپ اور خلیجی ممالک تک پھیلایا جائیگا۔اتوار کو اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان بناوسرٹیفیکیٹس اوورسیز پاکستانیوں کیلئے امریکہ،یورپ اور خلیجی ممالک کی نسبت زیادہ منافع بخش شرح پر محفوظ سرمایہ کاری اور اپنی رقومات کو تحفظ دینے کااپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔اوورسیز پاکستانیز سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری سے منافع کما سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز بنک اکاونٹ کے حامل پاکستانی ان سرٹیفیکیٹس کو کسی بھی وقت کیش کر سکتے ہیں اور اسے ود ہولڈنگ ٹیکس اور زکواہ کی کٹوتی سے مستشنی قرار دیا گیا ہے۔یہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کا اہم موقع ہے جو پانچ ہزار ڈالر پر 6.25سے لیکر 6.75فیصد سود کی شرح پر دستیاب ہونگے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ شوز کا آغاز برطانیہ سے کیا جائیگا۔باضابطہ اجراء کی غرض سے میں 6فروری کو برطانیہ جا ئوں گا۔بعد اس مہم کو یو اے ای،قطر،یورپی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک تک توسیع دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے میں بانڈز کی خریداری کیلئے ایک دوسری مہم’ریٹرن ان روپی’ بھی زیر غور ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو موبلائز کیا جائیگا کہ وہ اپنے بیرون ممالک مشنز کو ضروری ہدایات جاری کریں۔