مانچسٹر ۔ 19 جون (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اننگز میں 17 چھکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر روہت شرما، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا۔ تینوں بلے بازوں نے یکساں 16 چھکے لگا رکھے تھے