میرین سائنس ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے کےلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، چینی صدر

104
میرین سائنس ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے کےلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، چینی صدر

بیجنگ۔25اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے اوشین یونیورسٹی آف چائنا کے فیکلٹی ممبران اور طلبا کو لکھے گئے جوابی خط میں میرین سائنس ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔

شنہوا کے مطابق انہوں نے خط میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبا اور سابق طلبا کو اس کی صد سالہ تقریب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی صد سالہ تقریب کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرے اور چین کو تعلیمی میدان میں ایک سرکردہ اور مضبوط میری ٹائم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اوشین یونیورسٹی آف چائنا کی بنیاد 1924 میں پرائیویٹ چنگ ڈاؤ یونیورسٹی کے طور پر رکھی گئی تھی اور اس نے اپنا موجودہ نام 2002 میں اپنایا تھا۔