مینز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ ،سنٹرل ڈسٹرکٹس اور اوٹاگو کے درمیان مقابلہ کل ہو گا

121
Men's Super Smash T20 Cricket Tournament, Central Districts vs Otago will be played tomorrow.

ویلنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتماجاری منز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کے 20 ویں ایڈیشن میں (کل) منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا، جس میں سنٹرل ڈسٹرکٹس اور اوٹاگو کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں نبرد آزما ہوں گی ، یہ میچ مولینیوکس پارک، الیگزینڈرا میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی جن میں آکلینڈ ایسز،کینٹربری کنگز،سنٹرل ڈسٹرکٹس،ناردرن بریو، اوٹاگو وولٹس اور ویلنگٹن فائر برڈزشامل ہیں۔

آکلینڈ ایسزکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت32میچز کھیلے جائیں گے اور رائونڈروبن اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 2فروری 2025 کو کھیلا جائے گا۔