اسرائیل ایران جنگ ، اسرائیلی ٹیکنالوجی پارک پر میزائل حملہ ، تہران میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے

تہران۔20جون (اے پی پی):اسرائیل اور ایران کی طرف سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ چائناگلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ کی علی الصبح ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا میں ایک ٹیکنالوجی پارک پر حملہ کیا جس میں موساد کی اہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا کی اطلاعات ہیں ہے ۔ ایران کے نزدیک یہ اسرائیلی فوجی …

Israel-Iran war

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

تہران۔20جون (اے پی پی):اسرائیل اور ایران کی طرف سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ چائناگلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ کی علی الصبح ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا میں ایک ٹیکنالوجی پارک پر حملہ کیا جس میں موساد کی اہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا کی اطلاعات ہیں ہے ۔ ایران کے نزدیک یہ اسرائیلی فوجی اور سائبر سکیورٹی اداروں کا مرکز ہے، جسے اسرائیل کا "سائبر دارالحکومت ” کہا جاتا ہے،ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وہاں مائیکرو سافٹ کی ایک عمارت کو بھی نقصا ن پہنچا ہے ۔

ایک اسرائیلی افسر نے جمعہ کو بتایا کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا، جسے روکا نہیں جا سکا اور یہ چند عمارتوں کے باہر گرا، جس سے مالی نقصان ہوا اور 5 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک 60 سے زائد طیاروں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے وسط میں تقریباً 120 فضائی حملے کئے ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایران کی میزائل پروڈکشن کے کئی اڈے اور جوہری ہتھیاروں کی ترقی کے ادارے شامل ہیں۔